Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر ہاؤس میں اتحادِ رمضان کے تحت 27ویں افطار ڈنر کا انعقاد، ہزاروں شہریوں کی شرکت

Now Reading:

گورنر ہاؤس میں اتحادِ رمضان کے تحت 27ویں افطار ڈنر کا انعقاد، ہزاروں شہریوں کی شرکت

گورنر ہاؤس سندھ میں اتحادِ رمضان کے تحت 27ویں افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں شہریوں سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، سفارتکاروں، صحافیوں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک قیامِ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے متحد رہنا ہوگا۔

افطار ڈنر میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سوراشیٹ بونٹیننڈ (Surashete Boontinand) اور معروف اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور نے خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ، ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید محمد عسکری کی قیادت میں 21 رکنی وفد بھی تقریب میں موجود تھا۔

Advertisement

تقریب کے دوران ایرانی قاریانِ قرآن نے روح پرور انداز میں اسماء الحسنیٰ اور نعت پیش کی، جس نے محفل کو مزید روحانی بنا دیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی یہ تقریب اتحاد و یکجہتی کی مثال بنی، جہاں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے مل کر روزہ افطار کیا اور رمضان المبارک کی برکتوں میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر