Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی حیثیت نہیں رکھتا، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی حیثیت نہیں رکھتا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا قابض اسرائیلی افواج کے حملے فوراً روکنے کا مطالبہ

پاکستان کا قابض اسرائیلی افواج کے حملے فوراً روکنے کا مطالبہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی حیثیت نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے لوک سبھا میں بیان اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود انہی حقوق کی تسلسل سے خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے، پاکستان میں ریاستی ادارے پالیسی کے طور پر اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ اس کے برعکس، بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے واقعات اکثر حکومتی حلقوں کی خاموش منظوری بلکہ بعض اوقات ان کی شمولیت کے ساتھ پیش آتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت، امتیاز اور تشدد کی حوصلہ افزائی ریکارڈ پر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امتیازی شہریت ترمیمی ایکٹ  سے  گھروں کو بلڈوز کرنے، 2002 کے گجرات قتل عام سے2020 کے دہلی فسادات تک بھارت کا دامن داغدار ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ  1992 میں بابری مسجد کے انہدام سے 2024 میں اس کے ملبے پر مندر کی تعمیر ،گاؤ رکھشکوں اور ہجوم کی جانب سے سرعام قتل سے مساجد اور مزاروں پر حملوں تک بھارت کا ریکارڈ اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں سے داغدار ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوسروں کے ہاں اقلیتوں کے بارے میں مصنوعی تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے، بھارتی حکومت اپنی ناکامیوں کو دور کرے، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت، بہبود اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیئں، بھارت کو اقلیتوں کی عبادت گاہوں، ثقافتی ورثے اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر