ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سینیٹ اجلاس کی مجوزہ تاریخ آٹھ اپریل ہونے کا قوی امکان ہے۔
قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس عید کے ایک ہفتہ بعد ہی کیوں بلائے گئے بول نیوز نے وجہ معلوم کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت دونوں ایوانوں سے دہشت گردی اور فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کے حوالے سے اہم قانون سازی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد جس قسم کا پروپیگنڈا کیا گیا اس سے سختی سے نمٹنا ضروری ہے، آئین میں موجود حقوق سے ٹکرائے بغیر قانون میں سخت قانون سازی کی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قومی اسمبلی و سینیٹ میں متوقع قانون سازی کا تعلق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز سے ہے جب کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والا اہم سیکیورٹی اقدامات اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان کیمرہ اجلاس اور گزشتہ روز کے اجلاس میں سوشل میڈیا سمیت دیگر حوالوں سے ہونے والی قانون سازی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس سات اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
