Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ عید الفطر پر مبارکباد پیش

Now Reading:

وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ عید الفطر پر مبارکباد پیش
وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ عید الفطر پر مبارکباد پیش

وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ عید الفطر پر مبارکباد پیش

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم اور امیر قطر کی گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی اقتصادی اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ و کی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے امیر قطر کے سرگرم اور موثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کے لیے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Advertisement

وزیراعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں نمائش کے انعقاد کی تجویز اور امیر قطر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم اور عمانی سلطان کا رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان، ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے دونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Advertisement

وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جب کہ سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور تاجک صدر کی بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر، امام علی رحمنٰ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر امام علی رحمان کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، تعلقات کے مزید فروغ کے لئے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہتے ہوئے صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ تاجکستان میں مئی 2025 میں دوشنبے میں ’’گلیشیئر کی حفاظت‘‘ کانفرنس میں شرکت کے  منتظر ہیں۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر امام علی رحمن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر