Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی

Now Reading:

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی
سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر کل بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد عید الفطر کل منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی و غیرملکی بھی چاند کی گواہی دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے عیدالفطر بروز پیر کو ہوگی جب کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Advertisement

پاکستان میں چاند ہونے یا  نہ ہونے کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پرہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی جب کہ غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 20 گھنٹے کے چاند کو براہ راست دیکھا جاسکتا ہے، 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر