Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

Now Reading:

وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے صدر علیوف، ان کے خاندان اور آذربائیجان کے برادر عوام کے لیے دلی مبارکباد اور پرتپاک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا دورہ دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس دوران صدر علیوف کے متوقع دورہ اسلام آباد کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر الہام علیوف کا آئندہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، کیونکہ دونوں ممالک 2 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر