Advertisement
Advertisement
Advertisement

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عید الفطر کے موقع پر اہم پیغام

Now Reading:

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عید الفطر کے موقع پر اہم پیغام

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید الفطر کے موقع پر اہل وطن اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے اور ہماری عبادات کو شرف قبولیت عطا کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس مبارک مہینے اور عید کی خوشی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی مشکلات اور تکالیف کا ذکر کیا، خاص طور پر غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی غزہ کے مسلمانوں پر اذیتیں دی جا رہی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور جب جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔

Advertisement

اس وقت دنیا بھر میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں، ہم ان کی تکلیف کو اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں۔

عید کی خوشی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مسلمانوں کو اپنے گرد و پیش ضرورت مندوں، فقراء اور حاجتمندوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہی ہمارے دین کی تعلیمات ہیں۔

انہوں نے رمضان المبارک میں علماء کرام اور جماعتی رہنماؤں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عید کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کرنے کی درخواست کی۔

مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر نماز عید الفطر اور دیگر اجتماعات میں خود بھی سیکورٹی کا خیال رکھنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے بے جا اخراجات اور اسراف سے بچتے ہوئے سادگی سے عید منانے کی بھی اپیل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر