Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور قازقستان صدر کےصدر کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم اور قازقستان صدر کےصدر کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکایف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قازق صدر اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 رہنماؤں نے زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ اشتراک کی مثبت پیشرفت کو سراہا اور اسے مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے مئی میں قازقستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کے دورے کا ذکر کیا اور اس سال کے آخر میں قازق صدر کے متوقع دورۂ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلیٰ سطحی تبادلے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر