
کینالز معاملہ؛ وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر مملکت سے پوچھ لیں، عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کینالز معاملے پر وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر مملکت سے پوچھ لیں تو بہتر ہوگا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہیں ہمارا پانی ہے آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے؟ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا رول ادا کیا ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News