Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاروق ستار صاحب یہ 12 مئی کا کراچی نہیں؛ میئر کراچی کا کرارا جواب

Now Reading:

فاروق ستار صاحب یہ 12 مئی کا کراچی نہیں؛ میئر کراچی کا کرارا جواب
شادمان ٹاؤن میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد، مرتضیٰ وہاب کا جدید سہولیات فراہمی کا اعلان

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ اور فاروق ستار پر کڑی تنقید کی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک نیوز کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کراچی اب ماضی کا شہر نہیں رہا، جہاں بوری بند لاشیں، پہیہ جام اور بھتہ خوری عام تھی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 روز سے وہ کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو عوامی گورنر کہتے ہیں لیکن سڑکیں بلاک کردی جاتی ہیں اور عوام کو اذیت میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فاروق ستار نے آج جس لہجے میں بات کی وہ قابل افسوس ہے، انہوں نے تم کہہ کر مخاطب کیا اور تڑی دی کہ تمہارا وقت بھی آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فاروق ستار کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ 1988، 1990 یا 12 مئی کا کراچی نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم حکومت ہیں اور آپ گورنر، لہٰذا اختیارات کی رکاوٹ ڈالنے کی بجائے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اختر نہیں، کام کرکے دکھائیں گے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کروائے جارہے ہیں لیکن کوئی یونیورسٹی اس میں شامل نہیں۔ اگر واقعی عوامی خدمت کا جذبہ ہے تو گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم والے جب کوئی کام اچھا ہوتا ہے تو کریڈٹ لینے آجاتے ہیں۔ آپ عوامی گورنر ہو تو کراچی کے لیے 100 ارب روپے لے کر آؤ۔

مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے بلوچ کالونی نالے پر صنعت کاروں اور رہائشیوں کی شکایات سن کر مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے مسائل ڈراموں سے نہیں بلکہ فنڈز سے حل ہوں گے۔

انہوں نے مصطفیٰ کمال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے 11 ہزار دکانیں بنا کر چائنا کٹنگ کی اور اب وہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مرحوم عامر لیاقت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی مزید نہیں چلے گی، کراچی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر