
عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچائیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ معیشت اورعوام کو پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے فورس قائم کی گئی ہے اور اس نے اس شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً ساڑھے سات روپے کمی کی گئی ہے جو ایک بڑا ریلیف ہے اور اس کا فائدہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے۔
وزیر اعظم کہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداوار کی لاگت میں کمی آئے گی جو معیشت کے لیے ایک اچھا قدم ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ وضع کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام تک پہنچے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News