Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان

Now Reading:

پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان
پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان

پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پی ایس ایل 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے، 13 امپائرز اور 7 ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کا یہ ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز مختلف میچز میں فرائض سرانجام دیں گے۔

امپائرز پینل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے معروف امپائرز احسن رضا، آسٹریلیا کے پال رائفل اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا شامل ہیں۔ ان کے ساتھ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستانی امپائرز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض اور وقار حسین شامل ہیں جو تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی امپائرنگ کریں گے۔

Advertisement

پی ایس ایل 10 کا یہ ایڈیشن علیم ڈار کے لیے آخری ایڈیشن ہوگا جس میں وہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

میچ ریفریز کے پینل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن رنجن مدوگالے اور ان کے سری لنکن ساتھی روشن مہاناما بھی شامل ہیں جو میچز کی نگرانی کریں گے جب کہ دیگر ریفریز میں علی نقوی، محمد جاوید ملک، افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی شامل ہیں۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ تمام آفیشلز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی گئی ہے تاکہ ٹورنامنٹ شفافیت، مہارت اور بہترین کرکٹنگ اصولوں کے تحت مکمل ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر