Advertisement
Advertisement
Advertisement

معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، وزیراعظم
معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، وزیراعظم

معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معدنی ذخائرکھربوں ڈالر کےہیں، جن سے مستفید ہوکرپاکستان قرضوں کے چنگل سےآزادہوسکتاہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلزانوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کےذخائرہیں، سندھ اورپنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سےمالامال ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیرمیں بھی قدرت کےبےپناہ خزانےمدفن ہیں، بلوچستان میں کان کنی سےروزگارکےمواقع پیدااورسماجی ومعاشی ترقی ہوگی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری سب کےلیے سود مند ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین، یورپ، امریکہ سمیت دیگرخطوں سےسرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہتاہے، پاکستان میں دنیاکےسب سے بڑے کوئلے کے ذخائرموجودہیں، سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنےکےلیےکام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مقامی کوئلے پر انحصار کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کررہاہے، ہم نےاپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کرکےبرآمدات کوفروغ دیناہے، خام مال کے بجائے تیارشدہ مصنوعات کی برآمدکویقینی بنایاجائےگا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں سےکہوں گاوہ تیارمصنوعات پرکام کریں، کان کنی کی صنعت کےلیےفنی تربیت لازم وملزم ہے، نوجوانوں کوفنی تربیت کےلیےنجی شعبے، حکومتی سطح پرشراکت داری کوفروغ دیاجائےگا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید یہ بھی کہا کہ سرمایہ کارکمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کرداراداکریں، ہم مل کرپاکستان کودنیاکاعظیم ملک بنائیں گے، طےپانےوالی مفاہمتی یادداشتوں کومعاہدوں میں تبدیل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر