Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کا معاملہ ڈرامہ نکلا

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کا معاملہ ڈرامہ نکلا
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کا معاملہ ڈرامہ نکلا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کا معاملہ ڈرامہ نکلا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید کردی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے علیمہ خان اور دیگر خواتین کو گرفتار نہیں کیا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ علیمہ خان اور ان کی ہم خیال خواتین نے پولیس کی گاڑی سے ’’اوبر سروس‘‘ حاصل کی اور خود ہی پولیس وین میں بیٹھ کر خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچیں، جہاں وہ خود ہی گاڑی سے اترگئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی فوٹیج سے اس ڈرامے کی حقیقت واضح ہو رہی ہے جس کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں جتانے کی کوشش کی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں اور بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولتوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ اڈیالہ جیل کے باہر فتنے اور فساد کے نام نہاد چیلے رنگبازی کررہے ہیں جو کہ ایک اور فلاپ شو ہے۔

وزیر اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک طرف یہ لوگ معافیاں مانگتے ہیں اور دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تحریک فساد کا کارکن ان کی فسادی سیاست سے تنگ آچکا ہے اور اب لیڈرشپ کے انقلاب کے وعدے کی حقیقت بھی سامنے آچکی ہے جب کہ کارکن سڑکوں پر ذلیل ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر