Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے شہری ہو جائیں تیار، آئی جی سندھ کے بڑے فیصلے

Now Reading:

کراچی کے شہری ہو جائیں تیار، آئی جی سندھ کے بڑے فیصلے

آئی جی سندھ کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم کے نفاذ، ہیوی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، اور دیگر متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے سسٹم کے مطابق، 12 پوائنٹس ختم ہونے پر ڈرائیور کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ہیوی گاڑیوں کی ضبطی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ نیول بیس کے قریب کئی ایکٹر اراضی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے صاف کردی گئی ہے۔ ان گاڑیوں میں پانی کے لیک ہونے والے واٹر ٹینکروں، بوسیدہ حالت میں موجود ڈمپرز اور ٹرک شامل ہوں گے۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے افراد کی بائیکس ضبط کر لی جائیں گی، جو صرف ہیلمٹ فراہم کرنے کے بعد واپس کی جائیں گی۔

Advertisement

کالے شیشوں، ہوٹرز، پولیس لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ان خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے اور گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے گا۔

ایکسٹرا سیٹر اور 6 سیٹر رکشوں کو مخصوص روٹس پر آنے جانے سے روک دیا جائے گا۔ ان روٹس میں کارساز تا حسن اسکوار، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ اور آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور شامل ہیں۔

نشے کے عادی ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت ڈوپ ٹیسٹ متعارف کرایا جائے گا۔

ڈرائیور کے خون اور یورین کے نمونوں کے ذریعے نشے کے استعمال کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ ڈرائیور کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے۔ ٹریکر نہ لگانے پر 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر بھر میں نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے نمبر پلیٹ کے ذریعے چالان کیے جائیں گے۔ اگر گاڑی ڈرائیور کے بجائے کسی اور کے زیرِ استعمال ہو تو چالان مالک کے خلاف شمار ہوگا۔

Advertisement

بین الاضلاعی (Intercity) بسوں کو شہری حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان بسوں کو مخصوص مقامات پر نفری تعینات کرکے شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام فیصلوں کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ ان فیصلوں کا مقصد کراچی کی ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانا، حادثات کی روک تھام کرنا اور شہر کے اندر ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر