Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ ایک قتل گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

Now Reading:

غزہ ایک قتل گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور اپنی واضح ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث غزہ ’قتل گاہ‘ بن چکا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا۔

نہ خوراک، نہ ایندھن، نہ دوا، نہ ہی تجارتی سامان، غزہ میں کچھ داخل نہیں  ہوا۔ امداد کے رکنے کے ساتھ ہی غزہ میں ہولناکیوں کا دروازہ پھر سے کھل گیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے جنیوا کنوینشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض طاقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام شہریوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرے۔  انہوں نے کہا کہ آج ایسا کچھ نہیں ہو رہا، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کے لیے نئے مجوزہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نظام امداد کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی ایسے انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو انسانی ہمدردی کے اصولوں کی مکمل پاسداری نہ کرے۔

انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اگر مغربی کنارے کو بھی غزہ میں تبدیل کر دیا گیا تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر