پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں تین روز کے لئے معطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے تھے۔
مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ (9 اپریل) کو بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
