Synopsis
کورونا وائرس:ترکی کے 31 شہروں میں کرفیو نافذ

کورونا وائرس:ترکی کے 31 شہروں میں کرفیو نافذ
کورونا وائرس سے نے تقریباً پوری دنیا میں ہی پنجے گاڑھ لیئے ہیں۔
پوری دنیا ہی کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ایسے میں ترقی نے 31 شہروں میں کرفیو لگادیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس کی وباء اب تک 1050 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 53 ہزار سے بھی زائد ہوچکی جن میں سے ایک ہزار کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 31 شہروں میں کرفیو کا نفاذ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ترکی میں ہفتہ کو بھی کورونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک سب سے زیادہ مریض استنبول میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News