Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، وزیرِاعظم

Now Reading:

پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، وزیرِاعظم
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کریں گے، وزیرِاعظم

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کریں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئیں جب کہ اجلاس میں شرکاء نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر حکومت کی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی جس کے نتیجے میں اضافی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی اور صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو کہ معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لائی جائے گی اور جامع مشاورتی عمل کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت کا بھی اعتراف کیا جو معیشت کے استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکہ بھیجا جائے گا۔ اس وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر