
دنیا بھر کے ممالک ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے پریشان ہیں وہیں پاکستان اس جنگ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 14 ڈالر فی بیرل کی غیر معمولی کمی واقع ہو گئی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 74.95 ڈالر فی بیرل تھا جو کم ہو کر 60.12 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔
پاکستانی حکومت خام تیل میں اس غیر معمولی کمی کا فائدہ اٹھا کر اپنے شہریوں کو کم قیمت تیل فراہم کر سکتی ہے جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔
ماہرین کے مطابق اس کمی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 سے 12 روپے کی کمی ہو سکتی ہے، جو ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بہترین ریلیف کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News