Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مندی ، گاڑیوں کی فروخت میں 8 فیصد کی کمی

Now Reading:

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مندی ، گاڑیوں کی فروخت میں 8 فیصد کی کمی

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 8 فیصد کمی آئی ہے، اور ایک بھی الیکٹرک گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔

مارچ 2025 کی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 11,098 یونٹس رہی، جو فروری 2025 میں 12,071 یونٹس تھی۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے اور یہ 8,869 یونٹس سے کم ہو کر 8,136 یونٹس تک پہنچ گئی۔

1300  سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 4,485 یونٹس تک محدود رہی۔

Advertisement

1000  سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد کی بڑی کمی آئی، اور یہ 489 یونٹس سے کم ہو کر 194 یونٹس تک پہنچ گئی، 1000  سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 6 فیصد کم ہو کر 3,451 یونٹس رہی۔

ٹرکوں کی فروخت میں 15 فیصد کی کمی آئی، تاہم، بسوں کی فروخت میں 53 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا، اور یہ 70 یونٹس سے بڑھ کر 107 یونٹس تک پہنچ گئی۔

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 122,357 یونٹس پر برقرار رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے، اور فروخت 69,000 یونٹس سے بڑھ کر 101,000 یونٹس تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر