Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے، عاصم افتخار

Now Reading:

شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے، عاصم افتخار
شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے، عاصم افتخار

شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے بیان کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے۔

عاصم افتخار نےکہا کہ اسرائیلی فضائی حملے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات شام کی سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

عاصم افتخار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے، اسرائیلی اقدامات کے وسیع تر علاقائی اثرات پر بھی شدید تشویش ہے، اس قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کونسل کو فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے اور جواب دہی یقینی بنانی چاہیے، شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، شام میں پائیدار امن ایک جامع سیاسی منتقلی، قومی اتحاد اور مفاہمت سے مشروط ہے۔

عاصم افتخار نے مزید یہ بھی کہاکہ اسرائیلی حملوں کے انسانی نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں، 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد انسانی امداد کے محتاج ہیں، ایسے میں شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنانا بحران کو مزید گہراکرےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر