Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مشترکہ معاہدے پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور ترکیہ کے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مشترکہ معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مشترکہ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے مشترکہ معاہدے پر دستخط کر لیے گئے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع 2025 پر پاکستان اور ترکیہ نے یہ اہم فیصلہ کیا۔

سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ترک کمپنی کے ساتھ  نیلامی معاہدہ کیا، تاہم ترک سرکاری کمپنی ‘ترکیہ پیٹرولری’ پاکستان کے ساتھ آف شور نیلامی میں شامل ہو گی۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشترکہ نیلامی معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے، پاکستان میں آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر، توانائی خود کفالت اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آف شور ذخائر کی دریافت ایل این جی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں معاون، توانائی کے شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر