Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

Now Reading:

وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران زرعی مشینری، دفاع، دفاعی پیداوار اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جبکہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے، محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے۔

 عطاءاللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کے دورے کیے، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے معاہدے عملی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی، بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ کر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ بزنس فورمز کے انعقاد سے ملکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر