Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ری ایڈمشن معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ری ایڈمشن معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ری ایڈ مشن معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ری ایڈ مشن معاہدہ، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ری ایڈ مشن معاہدہ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمشن معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔ بیلاروس میں مقیم پاکستانی وہاں کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ صدر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ صدر بیلاروس کا 2015 کا دورہ دوستی کے فروغ میں اہم ثابت ہوا جب کہ موجودہ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات پر مفید بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے بیلاروس کی قیادت کی میزبانی اور منسک کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور نوجوانوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بیلاروس بھیجا جائے گا جس کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے زرعی مشینری، الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر