Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبے منظور، کئی منصوبے ایکنک کو ارسال

Now Reading:

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبے منظور، کئی منصوبے ایکنک کو ارسال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف سامنے آیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کی ابتدائی لاگت 479 ارب روپے تھی، جو بڑھ کر 1.74 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاگت میں اضافے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت جاری کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر نے واپڈا کی جانب سے 66 کلومیٹر کے کے۔کے۔ایچ سیکشن کا ٹھیکہ غیر ملکی کرنسی میں دینے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نظرثانی شدہ لاگت کے ساتھ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔

Advertisement

سی ڈی ڈبلیو پی نے 14.312 ارب روپے مالیت کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

1.82 ٹریلین روپے مالیت کے 6 منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیے گئے۔

ایکنک کو ارسال کیے گئے دیگر منصوبوں میں بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا شرقپور میں سب کیمپس، آئی اسٹارٹ اپس، اسپیشلائزڈ ٹریننگ اور وینچر کیپٹل سے متعلق وزیر اعظم اقدامات، نیشنل سیمی کنڈکٹر ایچ آر ڈی پی فیز1، سست میں کسٹمز کمپلیکس اور دریائے سندھ کے ساتھ کسٹم اسٹیشنز، سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ فیز اور کوئٹہ واٹر سپلائی سسٹم اور کچھی کے میدانی علاقوں میں سیلاب سے تحفظ کے منصوبے

 شامل ہیں۔ -II

وزیر منصوبہ بندی نے ان منصوبوں کو قومی مفاد کا حصہ قرار دیتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 2018 سے 2022 کے دوران کمی ایک افسوسناک امر تھا جس کے اثرات اب زائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ ہر ترقیاتی منصوبے پر خرچ ہونے والا ایک ایک روپیہ قومی امانت ہے، جسے دیانتداری اور شفافیت سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر