Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم، قانونی کاروائی کا آج سے آغاز

Now Reading:

امریکہ میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم، قانونی کاروائی کا آج سے آغاز
امریکہ میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم، قانونی کاروائی کا آج سے آغاز

امریکہ میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن ختم، قانونی کاروائی کا آج سے آغاز

امریکہ میں موجودغیرملکیوں کی رجسٹرڈ ہونے کی آخری تاریخ 11 اپریل مقرر کی گئی تھی، جس کے  بعد امریکہ میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف آج سے قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔

واضح رہے کہ غیرملکیوں کی رجسٹریشن کاایکٹ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرکےتحت نافذکیاگیا ہے، جبکہ ٹرمپ نے 20 جنوری کو امیگریشن سسٹم کےتحت غیرملکیوں کی رجسٹریشن ایکٹ پردستخط کیےتھے۔

ایکٹ کے تحت 14سال کی عمر کو پہنچنے والے غیر ملکیوں   کو بھی رجسٹرڈہونے، اور تمام غیرملکیوں کورجسٹریشن ہروقت اپنےپاس رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

گرین کارڈاورورک پرمٹ والے افراد پہلے ہی رجسٹرڈ تصور کیےجائیں گے، انہیں دوبارہ رجسٹرڈہونےکی ضرورت نہیں۔

ہوم لینڈسیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے غیرملکیوں کی رجسٹریشن سےمتعلق اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ میں 30 دن سے زائد قیام پرلازمی رجسٹریشن کراناہوگی، غیرملکیوں کارجسٹرڈنہ ہوناجرم ہے، قیداورجرمانےہوں گے۔

Advertisement

کرسٹی نوئم نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاغیرقانونی مقیم افرادکےلیےواضح پیغام ہے، غیرقانونی طورپرامریکہ میں موجود غیرملکی اب چلےجائیں۔

کرسٹی نوئم نے مزید یہ بھی کہا کہ اگرآپ ابھی چلےجاتےہیں توآپ کوواپس لوٹنے، اور دوبارہ قانونی طریقے سےہماری آزادی سےلطف اندوزہونےکاموقع مل سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر