
وزیراعظم شہبازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف بیلاروس سےلندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے جہاں وہ مختصر قیام کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کےہمراہ لندن پہنچے، جبکہ صدرمسلم لیگ ن نوازشریف آج لندن پہنچ رہےہیں، نوازشریف کی لندن آمدپرمقامی قیادت اورکارکنان استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف لندن سے قبل بیلاروس کے دوروزہ سرکاری دورے پر تھے۔
بیلاروس کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں 5 معاہدےاور2مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے۔
دورےکےدوران دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد کےلیے روڈ میپ بھی مرتب کرلیاگیاہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور صدربیلاروس کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں ڈیڑھ لاکھ ہنرمندپاکستانی نوجوانوں کوبیلاروس بھیجنے، اور دونوں ممالک میں زرعی آلات، الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری میں تعاون اتفاق کیاگیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں، دوسری جانب بیلاروس کے صدر لوکاشینکونے کا کہنا تھا کہ پاکستان سےتعلقات کوانتہائی اہمیت دیتےہیں، شہبازشریف کےدورےسےتعلقات کونئی جہت ملےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News