Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کو صرف کراچی نہیں، پاکستان سمجھا جائے، شاہی سید

Now Reading:

کراچی کو صرف کراچی نہیں، پاکستان سمجھا جائے، شاہی سید
کراچی کو صرف کراچی نہیں، پاکستان سمجھا جائے، شاہی سید

کراچی کو صرف کراچی نہیں، پاکستان سمجھا جائے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہی سید نے کہا کہ کراچی کو صرف کراچی نہیں پاکستان سمجھا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں لسانی مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ میرٹ کا قتل پانی اور سسٹم کی ناکامی ہے۔

شاہی سید نے کہا کہ ہمارے سامنے اصل چیز شہر اور ملک کی بہتری ہونی چاہیے، کراچی کا پانی  نلکے میں نہیں ٹینکرمیں کیوں ہے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم نے شہر کے نظام کو برباد کردیا ہے، اس ملک میں تاجر سے لیکر ہر ایک ٹیکس دیتا ہے، سب مل کرشہرکےلیےکام کریں گے، کراچی کےحالات کو خراب کرنےکےشواہد مل رہے ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ سینیٹر شاہی سید نے ایم کیو ایم سے ملنے کی ضرورت سمجھی، اس شہر کی لسانی ہم آہنگی کیلئے ایک اہم ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں کو ایک ہی مقصد ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ واقعات کی بنیادپرماضی میں شہرکامنظرنامہ تبدیل ہوگیا، مستقل 50 سال سے کراچی سےناانصافی ہورہی ہے، ناانصافیوں کی وجہ سےشہرکےحالات خراب ہوتےہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ کراچی کے حقوق کیلئے مل کر کام کرنےکی ضرورت ہے، شہرکودوبارہ انارکی کی طرف جانے نہیں دیں گے، بتایا جائے ڈمپرکوشہرمیں آنے کی اجازت کس نےدی؟ مطالبات پورے نہ ہوئےتوہرطرح کااحتجاج کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈمپرحادثات کی ذمےداری صوبائی حکومت اورپولیس کی ہے، نشہ کی حالت میں ڈمپرچلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈمپر ڈرائیورزکو لائسنس یافتہ ہوناچاہیے، کراچی میں غیرمقامی پولیس اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انتظامی مسائل ہیں، کراچی میں مہاجروں اور پختونوں کاکوئی مسئلہ نہیں، شہرکےحالات مزید خراب ہوئےتوصورتحال حکومت کوسوٹ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر