
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے لٹر ہی رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آنے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News