Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست

Now Reading:

پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست
پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست

پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے باآسانی کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 10 کا چھٹا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا گیا جس میں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے جس کے جواب کراچی کنگز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور کی جانب سے فخرزمان اور ڈیرل مچل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، فخرزمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور خوشدل شاہ کے علاوہ کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا جب کہ خوشدل شاہ نے 39 رنز بنائے۔

حسن علی 27 ، ٹم سیفرٹ اور شان مسعود نے 18،18 رنز بنائے جب کہ کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر  پھر ناکام  رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ جیمز ونس اور عرفات منہاس بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور سکندر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر