
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا واہگہ بارڈر کا دورہ
لاہور: پاکستان میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا خصوصی دورہ کیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جس دوران پاکستانی پرچم اتارنے کی پرجوش اور ولولہ انگیز تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی شاندار پریڈ کو خوب سراہا اور اس منفرد تجربے کو یادگار قرار دیا۔
غیر ملکی ویمنز پلئیرز اور آفیشلز تقریب سے نہ صرف محظوظ ہوئیں بلکہ پاکستانی عوام اور رینجرز جوانوں کے جوش و جذبے کو بھی سراہا۔
کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور تقریب کے اختتام پر سلفیاں اور گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔
اس یادگار موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے شریک ٹیموں کی کپتانوں کو خصوصی سووینئرز بھی پیش کیے گئے جس پر مہمان کھلاڑیوں نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ تقریب ان کے لیے ایک انوکھا اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا جسے وہ کبھی نہیں بھلاسکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News