Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

Now Reading:

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرتے ہوئے مارچ 2025 کی ٹیکس مدت کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 25 اپریل 2025 تک توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اس سے قبل مارچ 2025 کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 25 اپریل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، فروری 2025 کی ٹیکس مدت کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے، جو ابتدائی طور پر 18 مارچ تھی، بعدازاں 13 اپریل تک بڑھائی گئی، اور اب اسے بھی 25 اپریل تک کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اس توسیع کا اطلاق صرف ان ٹیکس دہندگان پر ہوگا جنہوں نے واجب الادا سیلز ٹیکس مقررہ تاریخ تک جمع کروا دیا ہو۔

مزید برآں، ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس ضمن میں ٹیکس دہندگان کو بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنی ریٹرنز جمع کرانے میں کسی قسم کی دقت کا شکار نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر