Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

Now Reading:

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔

ویٹیکن کی جانب سے ایک ویڈیو بیان میں پوپ فرانسس کی موت کا اعلان کیا گیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹیکن لوٹے تھے۔

پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور اس دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ میں تمام اسرائیلی عوام اور فلسطینی عوام کے مصائب کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے متحارب فریقین سے اپیل کی کہ جنگ بندی کا اعلان کریں، یرغمالیوں کو رہا کریں اور بھوکے لوگوں کی مدد کے لیے آئیں، جو امن کے مستقبل کے خواہاں ہیں۔

پوپ فرانسس کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو ہے، وہ 17 دسمبر 1936ء کو ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے تھے، وہ 2013ء میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر