
بلوچستان سے سندھ واپسی کے دوران تھانہ بولاخان کی حدود میں واقع علاقے تونگ کے مقام پر ایک مزدا گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ بریک فیل ہونا بتائی گئی ہے۔
متاثرہ افراد کا تعلق کولہی برادری سے ہے، جو بلوچستان کے علاقے دریجی سے واپسی پر تھے اور ان کا آبائی تعلق ضلع بدین کی تحصیل ماتلی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے موقع پر ہی متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے خاندان ایک مذہبی تقریب کے سلسلے میں بلوچستان گئے تھے اور واپسی پر بدقسمتی کا شکار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقے روانہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News