Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنجہانی پوپ کے تابوت کی پہلی تصویرجاری

Now Reading:

آنجہانی پوپ کے تابوت کی پہلی تصویرجاری
آنجہانی پوپ کے تابوت کی پہلی تصویرجاری

آنجہانی پوپ کے تابوت کی پہلی تصویرجاری

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے تابوت کی پہلی تصویرجاری کردی گئی ہے، آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ پیٹر بیسلیکا میں ادا کی جائیں گی۔ ویٹیکن کی جانب سے آنجہانی پوپ فرانسس کے تابوت کی پہلی تصویرجاری کردی گئی گئی ہے۔

پوپ فرانسس کی میت بدھ کی صبح کاڈینلز کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سانٹا مارٹا کے چیپل سے سینٹ پیٹر بیسلیکا پہنچائی جائے گی جب کہ آخری رسومات کے  سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔

آنجہانی پوپ کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، برازیلین اور یوکرین کے صدورکے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سربراہان اور کیتھولک عیسائی روحانی پیشوا بھی  شرکت کریں گے۔

آنجہانی پوپ فرانسس پیر کے روز 88 برس کی عمر میں پھیپھؑڑوں کے عارضے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔ 5 ہفتے نمونیا کے مرض میں مبتلا رہنے اور اسپتال میں زیر علاج ہونے سے قبل  آنجہانی پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کو انتہائی شرمناک قراردیا تھا۔

Advertisement

ایسٹر کے موقع پربھی سینٹ پیٹر بیسلیکا کے بالکونی سے خطاب میں انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل بھی کی تھی۔ انہوں نے کئی مواقعوں پرفلسطین اورغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی اپلیں کی تھیں۔

آنجانی پوپ فرانسس میں عیسائی رسومات کے مطابق کفن میں لپٹے اور تابوت کی پہلی تصور جاری کردی گئی ہے جو تیزی سے دنیا میں بھر میں وائرل ہورہی ہے ۔ ہفتے کو آخری رسومات اور دنیا بھر سے سربراہان ممالک کی آمد کے تناظر میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر