Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیروں کے بارے میں چند حیرت انگیز حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے

Now Reading:

ہیروں کے بارے میں چند حیرت انگیز حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
ہیروں کے بارے میں چند حیرت انگیز حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے

ہیروں کے بارے میں چند حیرت انگیز حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے

ہیرا محض ایک قیمتی پتھر ہی نہیں، بلکہ قدرت کا ایک نایاب تحفہ بھی ہے۔ اس کی چمک، سختی، اور خوبصورتی صدیوں سے انسان کواپنے سحر میں لیے ہوئے ہے۔

تاہم یہاں پر اس خوبصورت پتھر کے کئی ایسے حقائق پیش کیے جارہے ہیں جنہیں جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے۔

ہیرا دنیا کا سب سے سخت مادہ

ہیرا کاربن کا خالص ترین شکل میں پایا جاتا ہے، یہ اتنا سخت ہوتا ہے کہ اسے صرف دوسرا ہیرا ہی کاٹ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کا استعمال مختلف صنعتی مشینوں کیا جاتا ہے۔

ہر ہیرا کروڑوں سال پرانا

Advertisement

زیادہ تر ہیروں کی عمر 1 سے 3.5 ارب سال کے درمیان ہوتی ہے۔ یعنی یہ پتھر زمین کی پیدائش کے ابتدائی دنوں سے ہی موجود ہیں۔

ہیرا صرف سفید نہیں ہوتا

اگرچہ زیادہ تر لوگ سفید یا شفاف ہیروں کو جانتے ہیں، لیکن ہیروں کی مختلف اقسام نیلے، سبز، گلابی، پیلے، اور یہاں تک کہ کالے رنگ میں بھی پائی جاتی ہیں۔

پہلا ہیرا ہندوستان میں دریافت ہوا

یہ بات جان کر آپ کو یقیناً حیرت ہوگی کہ دنیا میں ہیروں کی سب سے پہلی دریافت تقریباً 4 ہزار سال قبل ہندوستان میں ہوئی تھی۔ کئی صدیوں تک ہندوستان ہیرا پیدا کرنے والا واحد ملک تھا۔

ہیروں کی شناخت 

Advertisement

ہیروں کی قدر جانچنے کے لیے چار بنیادی اصول اپنائے جاتے ہیں، ان میں کٹائی، شفافیت، رنگ اور وزن شامل ہیں، ان ہی کی بنیاد پر کسی بھی ہیرے کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

ہیرا پانی اور تیل میں نظر نہیں آتا

اگر ہیرا پانی یا تیل میں رکھا جائے تو وہ تقریباً غائب سا ہو جاتا ہے کیونکہ اس کی روشنی کی مڑنے یعنی انعطاف کی خصوصیت (Refractive Index) پانی یا تیل کے قریب ہوتی ہے۔

مصنوعی ہیرا بھی قدرتی ہیرے جیسا ہوتا ہے

آج کل سائنسی طریقے سے لیبارٹری میں بنائے گئے ہیروں کی چمک اور ساخت قدرتی ہیروں جیسی ہی ہوتی ہے، اور یہ زیادہ ماحول دوست بھی ہوتے ہیں۔

‘کولینن’ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا

Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا کٹا ہوا ہیرا کولینن (Cullinan) ہے، جس کا وزن 3,106 کیراط تھا۔ تاہم اب اس کے ٹکڑے برطانیہ کے شاہی زیورات میں شامل ہیں۔

ہیرا محبت اور طاقت کی علامت

ماضی سے لے کر آج تک، ہیرا وفاداری، محبت اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شادی کی انگوٹھی میں ہیرا دینا اسی روایت کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر