Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد خان نے بالی ووڈ ہیروئنز کیساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ بیان کردیا

Now Reading:

فواد خان نے بالی ووڈ ہیروئنز کیساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ بیان کردیا

فواد خان نے بالی ووڈ ہیروئنز کیساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ بیان کردیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ ہیروئنز سونم کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کا اپنا خوشگوار تجربہ بیان کردیا۔

حال ہی میں فواد خان نے اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری کے موقع پر دبئی کے ایک مقامی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ ساتھی اداکاروں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے بالی ووڈ ہیروئنز کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سونم کپور انفلٹرڈ ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر بھی جبکہ عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بہت پُرجوش ہیں، ان کے ساتھ کام کا حیرت انگیز تجربہ رہا۔

فواد خان نے مزید کہا کہ تمام اداکارائیں بہت محنتی اور دل کی اچھی ہیں اور جب کوئی دل کا اچھا ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کام کا الگ مزہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی معروف اداکار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر