Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ؛ استنبول اور گرد و نواح میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

Now Reading:

ترکیہ؛ استنبول اور گرد و نواح میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
ترکیہ؛ استنبول اور گرد و نواح میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ترکیہ؛ استنبول اور گرد و نواح میں 6.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

استنبول: بدھ کے روز ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز استنبول سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرہ میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر بھاگتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ ترکیہ دو بڑی فالٹ لائنز پر واقع ہے جس کے باعث یہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس 6 فروری 2023 کو ترکی کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ایک اور شدید جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔

ان زلزلوں کے نتیجے میں 11 صوبے بری طرح متاثر ہوئے تھے، لاکھوں عمارتیں منہدم یا تباہ ہوگئی تھیں اور 53 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر