Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوہ خواتین کی ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

بیوہ خواتین کی ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا تحریری فیصلہ جاری
مخصوص نشستیں: عدالتی فیصلے پر ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کی ملازمت کے حوالے سے بڑا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیف کمشنر، ریجنل ٹیکس آفیسر بہاولپور کی اپیل خارج کردی۔

5 صفحات پرمشتمل فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریرکیا جس کے مطابق شوہرکی وفات پر بھرتی ہونے والی بیوہ کو دوسری شادی پر برطرف نہیں کیا جاسکتا جب کہ بیوائیں تمام شہریوں کی طرح روزگار، وقار، برابری اور خودمختاری کا حق رکھتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہیں، بیوہ کو اس کی دوبارہ شادی کی بنیاد پر ملازمت سے نکالنا صریحا ًصنفی امتیاز ہے، ایسی پالیسیز خواتین کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہیں۔

عدالت کے مطابق بیوہ کی شناخت اس کے شوہر سے جڑی نہیں ہونی چاہئے، مالی خود مختاری عورتوں کی آئینی شناخت کا بنیادی جزو ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں کے بھی خلاف ہیں، بیوگی کو کسی عورت کی محرومی یا کم حیثیت کی علامت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جنرل پوسٹ آفس فیصلے میں وزیراعظم کا امدادی پیکیج غیرآئینی قراردیا گیا، اس فیصلے کا اطلاق موجودہ مقدمے پر لاگو نہیں ہوتا، عدالت کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر