
جانسن
کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم مکمل صحتیاب ہونے تک برطانوی وزیراعظم بکنگھم شائرمیں سرکاری رہائش گاہ میں رہیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بورس جانسن کئی روز تک کوروناوائرس کےباعث زیر علاج رہے اس لئے وہ فوری طور پر اپنی ذمےداریاں نہیں سنبھال سکیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا، بورس جانسن میں 11 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان میں وبا کی علامات تاحال برقرار تھیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن آئی سی یو میں منتقل
برطانوی وزیراعظم نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا گزشتہ 24 گھنٹے میں مجھےکورونا سےمتعلق علامات محسوس ہوئی تھیں، جس پرمیں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا ہے۔
Last night, on the advice of my doctor, I went into hospital for some routine tests as I’m still experiencing coronavirus symptoms. I’m in good spirits and keeping in touch with my team, as we work together to fight this virus and keep everyone safe.
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) April 6, 2020
وزیراعظم جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے زریعے حکومتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News