Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارتی الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

Now Reading:

قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارتی الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا
ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں

ثانیہ نشتر کی سینٹ نشست پر انتخابی عمل، 8 خواتین امیدوار میدان میں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات متفقہ طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر شدید ردعمل دیا اور تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا، عالمی برادری الزامات کا نوٹس لے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھی تشویش ظاہر کی اور واہگہ و اٹاری بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے کی واپسی کو کشیدگی میں اضافہ قرار دیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے واضح پیغام دیا کہ غیر ضروری اقدام کی صورت میں مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Advertisement

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین متفق ہیں کہ سیاست سے بالاتر ہو کر دفاعِ وطن پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی عقیل ملک، ابرار احمد، صباء صادق، اسپندیار بندارہ، صلاح الدین جونیجو، سنجے پروانی، گل اصغر خان، پلین بلوچ، محمد اسلم گھمن، غلام محمد اور محترمہ زیب جعفر (پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع) نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی HI(M)، ایڈیشنل سیکریٹری (آرمی) میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، وزارت قانون و انصاف، دفاع اور صوبائی حکومتوں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر