Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے پر بلا ثبوت بھارتی الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا

Now Reading:

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے پر بلا ثبوت بھارتی الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا
شاہد آفریدی نے پہلگام حملے پر بلا ثبوت بھارتی الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا

شاہد آفریدی نے پہلگام حملے پر بلا ثبوت بھارتی الزامات کو افسوسناک قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور ہم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمیشہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں، خواہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہو یا پاکستان میں۔

سابق کپتان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا واحد حل سفارتی بات چیت ہے، لڑائی سے کسی بھی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل، بالخصوص کرکٹ کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے سخت اقدامات سامنے آئے ہیں، جبکہ پاکستان نے ان اقدامات کا بھرپور جواب دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر