صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
کراچی: صوبہ سندھ میں ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملیریا کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے یکم جنوری تا 25 اپریل تک رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، مطابق یکم جنوری تا 25 اپریل تک ملیریا کے 29 ہزار 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملیریا کے سب سے زیادہ 8 ہزار 959 کیسز لاڑکانہ ڈویژن میں رپورٹ ہوئے، جبکہ سکھر ڈویژن سےملیریا کے 2399 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح میرپورخاص ڈویژن سے 1716، شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 3302، کراچی میں ملیریا کے 231 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا کا مچھر گندگی اور گندے پانی پر نشونما پاتا ہے، ملیریا کی علامات میں سردی کے ساتھ بخار لگنا شامل ہیں۔
ماہرین صحت نے مزید یہ بھی کہا کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے ویکسین موجود ہے، شہری مچھر کے کاٹنے سےخود کو بچائیں تو امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
