
ایف بی آر کو اپریل میں 130 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ماہ اپریل میں ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اپریل میں 130 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا امکان ہے، اپریل کے مہینے کے لیے ایف بی آر کا ریونیو ہدف 963 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم 27 اپریل تک ایف بی آر محض 620 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرسکا ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر چیئرمین ایف بی آر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، صنعتی پیداوار کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ماہ مارچ میں بھی ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مارچ کے لیے 1220 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم ایف بی آر صرف 1100 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرسکا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News