Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پاکستانی میڈیا اور یوٹیوب چینلز کی بندش پر وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل سامنے آ گیا

Now Reading:

بھارت میں پاکستانی میڈیا اور یوٹیوب چینلز کی بندش پر وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل سامنے آ گیا
بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لیے پاکستانی چینلز پر پابندیاں عائد کیں، عطا تارڑ

بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لیے پاکستانی چینلز پر پابندیاں عائد کیں، عطا تارڑ

بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں اور اینکرپرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے اقدام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قومی بیانیے کے مؤثر دفاع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لیے پاکستانی چینلز پر پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ عالمی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف مدلل انداز میں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام صحافت کے عالمی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بھارتی اقدامات سے نہ تو حقائق کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کا مؤقف دنیا سے چھپایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بول نیوز پر پابندی عائد

Advertisement

عطاء تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی فورمز پر بھی بھارتی قدغنوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی وقار کو بلند کرنے والے میڈیا اداروں اور صحافیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی اور ملک کی سالمیت و قومی بیانیے کے فروغ میں معاون ہر آواز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے پاکستانی میڈیا کی متوازن اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں اور اینکرپرسنز کی خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا نے قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر