Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی فوبی کو کاروبار کیلئے مالی مدد کیوں نہیں دی ؟ بل گیٹس نے وجہ بتادی

Now Reading:

بیٹی فوبی کو کاروبار کیلئے مالی مدد کیوں نہیں دی ؟ بل گیٹس نے وجہ بتادی
بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 102.2 بلین ڈالر ہے

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 102.2 بلین ڈالر ہے

اپنی بیٹی فوبیہ کو کاروبارشروع کرنے کےلئے مالی مدد کیوں نہیں دی ؟ دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص بل گیٹس نے وجہ بتا دی۔

بل گیٹس کی بیٹی 22  سالہ فوبی گیٹس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل فیشن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو40 ہزار سے زائد ویب سائٹس پر کپڑوں کی قیمتوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں دنیا کی 13 ویں امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کی چھوٹی بیٹی فوبی نے خود پر بھروسہ کرتے ہوئے پر اعتماد انداز میں اپنا کاروبار شروع کیا اور اس کے لئے ان سے مالی مدد طلب ہی  نہیں کی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ابتدا میں مجھے یہی توقع تھی کہ فوبی اپنی کمپنی یا کاروبار شروع کرتے وقت مجھ سے مالی مددطلب کریں گی، اگر وہ ایسا کرتی تو مجھے زیادہ خوشی محسوس ہوتی۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ  ان کی بیٹی نے ان کی مدد کے بغیر ایک مختلف نوعیت کا کاروبار شروع کرکے مجھے حیران کردیا، مجھے امید ہے کہ فوبی اپنی محنت اور قابلیت  سے اس کام کو  تیزی سے آگے بڑھائیں گی ، مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے ۔

Advertisement

فوبی گیٹس نے اپنی دوست صوفیہ کیانی کے ساتھ مل کر فیہ(Phia) کے نام سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے ، اس پلیٹ فارم کا مقصد صارفین کو فیشن آئٹمز پر بہترین سودے  فراہم کر کے آن لائن شاپنگ کو زیادہ بہتر اور پائیدار بنانا ہے۔

یہ پلیٹ فارم سیکنڈ ہینڈ(استعمال شدہ ) کپڑوں کوفروغ دینے اورکاربن فوٹ پرنٹ کوکم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔فوبی 2024 میں اسٹینفورڈ سے فارغ التحصیل ہوئی اورانہوں نے اپنے والد کے برعکس مختلف نوعیت کے کام کوترجیح دی۔

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس سے ان کی 3 اولادیں  28 سالہ جینیفر ، 25 سالہ روری اور22  سالہ فوبی گیٹس ہیں جبکہ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 102.2 بلین ڈالر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر