یورپی ممالک اسپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
یورپی ممالک اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بلیک آؤٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام بجلی کی بندش کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ سائبر حملے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
اسپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ہسپانوی ریڈیو اسٹیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت میڈرڈ کے زیر زمین حصے کو خالی کیا جا رہا ہے، کیڈر سیر ریڈیو اسٹیشن نے رپورٹ کیا کہ میڈرڈ شہر کے مرکز میں ٹریفک جام ہے کیونکہ ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
اسپین کے گرڈ آپریٹر کے سربراہ ایڈورڈو پریٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گرڈ پر بجلی کی بحالی میں 6 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
پرتگالی پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفک لائٹس متاثر ہیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو بند ہے اور ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں۔
مزید برآں ہسپانوی اور پرتگالی حکومتوں نے بریک ڈاؤن کے بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
