Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا

Now Reading:

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا

مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی فوج کے کمانڈر ناردرن ایریاز لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں مخصوص گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں آرمی چیف جنرل کمار کی کونسلنگ کریں گے۔

کمانڈر ر ناردرن کمانڈ لیٹیننینٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے، بلکہ یہ واقعہ خود اندرونی طور پر کیا گیا ہے۔

جنرل ایم وی ایس کمار نے مودی سرکار کو متنبہ کیا ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی گئی تو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام ماوروائے قوانین اقدامات کی قلعی کھول دوں گا، تاہم جنرل کمار کو حراست میں لے کر دہلی منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام ناکام آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا

Advertisement

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جنرل کمار کے انکشافات کا نوٹس لے لیا ہے اور مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد جنرل کمار کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو کمانڈر ناردرن کمانڈ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار کو حراست میں لے کر ایک مخصوص گاڑی میں نئی دہلی منتقل کیا گیا ہے، جہاں بھارتی آرمی چیف جنرل کمار کی کونسلنگ کریں گے۔

قبل ازیں، مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو ہٹا کر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو ناردرن کمانڈ کا کمانڈر مقرر کیا تھا، جنرل شرما یکم مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

تاہم، اب بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے کہ جنرل کمار کو فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑنے پر عہدے سے ہٹا کر حراست میں لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر