Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11 واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کروانے کیلئے تجاویز دے گا، تاہم وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکونوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے کی تجویز دے سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کیلئے اضافی شیئرز کا مطالبہ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے جبکہ کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کیلئے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، نئے تشکیل دیے جانے والے کمیشن پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر